اٹلی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ ادکارہ دپیکا پڈوکون کے دوپٹے پر درج دعائیہ کلمات اور ہدایت کارہ کی فرح خان طرف سے نوبیاہتا جوڑے کو دیے جانے والے منفرد تحفے نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹارز کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں دو
علیحدہ علیحدہ مذہبی رسومات کے تحت منعقد کی گئیں، پہلے روز تقریب کی میزبانی لڑکی والوں نے جب کہ دوسرے دن رنویر کے اہل خانہ نے کی۔دو روز قبل یعنی چودہ نومبر کو تقریبات جنوبی بھارتی رسم و روایات کے تحت ہوئیں جس میں دپیکا نے نارنجی مائل عروسی ساڑھی اور رنویر نے بھی دلہے کا ثقافتی لباس ’دھوتی کرتا’ زیب تن کیا۔شادی کے دوسرے روز کی تقریبات سندھی روایات کے مطابق انجام دی گئیں، اس میں دپیکا نے سرخ لہنگا زیب تن کیا اور وہ روایتی دلہن بھی بنیں جبکہ رنویر نے اسی کے ملتے جلتے رنگ کا کلاہ پہنا۔بالی ووڈ اطلاعات کے مطابق دپیکا نے دوسرے روز جو جوڑا پہنا اُس پر سنگسرت زبان میں دعائیہ کلمات ’سدا سہاگن رہو‘ درج تھا، دونوں تقریبات میں نوبیاہتا جوڑے نے سبیاساشی کے ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے۔بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نے نوبیاہتا جوڑے کو انوکھا تحفہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ’بھون جاسرا‘ کی خدمات حاصل کیں۔تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے جہاں جوڑے کو مہنگے مہنگے تحائف دیے وہی ہدایت کارہ نے دونوں اداکاروں کے ہاتھوں کا بنا تھری ڈی تحفہ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار 18 نومبر کو وطن واپس آئیں گے جس کے بعد وہ 21 اور 28 نومبر کو علیحدہ علیحدہ تقاریب کا اہتمام بھی کریں گے۔