counter easy hit

دپیکا اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 10 کروڑ مقرر

ممبئی: بی جے پی رہنما نے دپیکا اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 10 کروڑ مقرر کرتے ہوئے رنویر سنگھ کی ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دی ہے۔

Deepika and Sanjay Leela Bhansali head price set 10 millionبھارتی فلم پدماوتی کی ریلیز میں مشکلات ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، پہلے راجپوت برادری نے فلم کی ریلیز کی صورت میں پرتشدد رویہ اختیار کرنے اور دپیکا کو ناک کاٹنے کی دھمکی سمیت ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ بھی مقرر کی تھی جسکے بعد سنسر بورڈ نے بھی فلم کے سرٹیفکیٹ کیلئے دی گئی درخواست فلمساز کو واپس کردی ۔ تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما سورج پال امو نے اعلان کیا کہ جو کوئی بھی دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کا قتل کریگا اسکو 10 کروڑ روپے انعام دیا جائیگا ۔ صرف یہی نہیں بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ اداکار رنویر سنگھ نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی معاونت کی لہٰذا اگر انہوں نے اپنے الفاظ واپس نہیں لئے تو رنویر سنگھ کی ٹانگیں توڑ دی جائینگی۔ادھر بی جے پی رہنما سورج پال امو کے بیان پر بھارتی وزیراعظم مودی نے وضاحت طلب کرلی ہے۔