ممبئ (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اپنی نئی فلم ’’ باجی راؤ مستانی ‘‘ میں 20 کلو وزنی آہنی لباس پہنیں گی۔
بھارتی فلموں کی ورسٹائل اداکارہ دیپکا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آج کل راجستھان میں موجود ہیں اور اس فلم میں مختلف جنگی سین فلم بند کروانے کے لیے روایتی جنگی آہنی لباس پہنیں گی جس کا وزن 20 کلوگرام ہے۔
فلم میں دیپکا اس فلم میں ایک نئے انداز میں جلوہ گرہوں گی اوراس فلم کے لیے وہ خصوصی طورپر تلوار چلانے کی مہارت بھی حاصل کررہی ہیں۔ اس سے پہلے دیپکا نے فلم ’’ رام لیلہ ‘‘ میں 30 کلو وزنی گھاگھرا بھی پہنا تھا۔