بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پاڈوکون اپنے مختصر سے کرئیر میں متعدد ایوارڈ ز اپنے نام کر چکی ہیں تاہم اب ایک اور ایوارڈ ان کے نام ہونے جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے ہونیوالی ایوارڈ تقریب میں اداکارہ دپیکا پاڈوکون کو سوشل میڈیا پر سب سے زیاد ہ مقبولیت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جبکہ امیتابھ بچن کو سوشل میڈیا پر سب سے مشہور بھارتی شخص کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس ایوارڈ کی تقریب بھارتی شہر امراوتی میں رواں ماہ کی 19 تاریخ کو منعقد کی جائے گی جس میں دپیکا پاڈوکون شرکت کریں گی، جبکہ امیتابھ بچن کی شرکت کی ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔