ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی شادی پر ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات پہنیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ان کی ہلدی کی رسم کی تقریب منعقد کی گئی
تاہم شادی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ دیپیکا پڈوکون اپنی شادی پر ایک کرو ڑ سے زائد مالیت کے زیوارت پہنیں گی جس میں تقریباً 20 لاکھ روپے کا ان کے منگل سوترا ہار ہو گا جبکہ انہوں نے رنویر سنگھ کے لئے بھی ایک چین خریدی ہے۔