Der bala Passenger van Falls into the river 4 people killed
تھانہ گندی گارکی حدود میں وین دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دیربالا میں تھانہ گندی گار کی حدود میں مسافر وہن تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے دریائے پنچکوڑہ میں جا گری، وین کے دریا میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جب کہ لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔