کراچی (یس ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پٹرول بحران دو تین دن میں ختم ہوجائے گا، پی ایس او کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم پچھلے 6 ماہ سے پی ایس او کو ادائیگیاں کررہے ہیں، ہمیں پی ایس او کے 171 ارب روپے دینے ہیں
عوامی خریداری کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا،انھوں نے کہا کہ تین دن میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر پٹرول کی خریداری کی، جب قیمتیں کم ہورہی ہوں تو بڑے پیمانے پر نجی کمپنیاں تیل کی خریداری نہیں کرتیں، پٹرولیم بحران کے ذمے دار ہم بھی ہیں
اس وقت زیر گردش قرضے 300 ارب روپے ہیں، ہم پی ایس او کے سب سے بڑے ڈیفالٹر ہیں، ہرسال سردیوں میں بجلی کا بحران پیدا ہوتا ہے،ہم نے گھریلو صارفین کو متاثر نہیں کیا روش پاور کو بند کیا، ملک بھی میں صنعتیں پوری طرح فعال ہیں۔