counter easy hit

آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش

Defeat avoid challenges to Australia

Defeat avoid challenges to Australia

ہوبارٹ: جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کوک اور ٹیمبا باووما کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پر بھی گرفت مضبوط کر لی ہے اور آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نذر ہوا گیا اور ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی۔

میچ کے تیسرے دن کوئنٹن ڈی کوک اور باووما میدان میں اترے تو پروٹیز کو 86 رنز کی برتری حاصل تھی۔

دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کیلئے 144 رنز کی شراکت قائم کی اور جنوبی افریقہ کی بڑی برتری کی راہ ہموار کی لیکن اس دوران ڈی کوک کی اننگز دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی جنہوں نے مشکل وکٹ پر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سنچری مکمل کی، وہ 17 چوکوں سے مزین 104 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔

باووما نے ورنن فلینڈر کے ساتھ مل کر اسکور کو 392 تک پہنچایا لیکن 74 کے انفرادی اسکور پر وہ جو مینی کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ بنے جبکہ کائل ایبٹ اور کیشپ مہاراج بھی کوئی مزاحمت نہ دکھا سکے۔

297 رنز پر نو وکٹیں گرنے کے بعد فلینڈر آسٹریلین باؤلرز کیراہ میں حائل ہو گئے اور تیز رفتاری سے 32 رز بٹور کر اپنی ٹیم کی مجموعی برتری کو 241 رنز تک پہنچا دیا۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جوش ہیزل وڈ چھ وکٹیں لے کر سب سے کامیابی باؤلر رہے جبکہ مچل اسٹارک نے تین وکٹیں لیں۔

241 رنز کے خسارے سے دوچار آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا آغاز بھی تباہ کن تھا اور صفر کے اسکور پر جو برنز کائل ایبٹ کو وکٹ دے بیٹھے۔

ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کے ساتھ مل کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کیا اور چائے کے وقفے تک 54 رنز جوڑ کر کوئی وکٹ نہ گرنے دی لیکن وقفے کے کچھ دیر بعد وارنر اس وقت بدقسمت رہے جبکہ گیند ان کے جسم سے ٹکرانے کے بعد وکٹوں سے جا لگی، انہوں نے 45 رنز بنائے۔

اس کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ نے عثمان کے ساتھ مل کر دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور جب دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے دو وکٹ کے نقصان پر 121 رنز بنائے تھے اور وہ اب بھی 120 رنز کے خسارے سے دوچار ہے۔

اسٹیو اسمتھ 18 اور عثمان خواجہ 56 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ سیریز میں 1-0 کے خسارے سے دوچار آسٹریلین ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 85 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website