لاہور…….لاہورپولیس نے ڈیفنس میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت2راہگیروں کےقتل میں ملوث مرکزی ملزم ارسلان عرف شانی کوگرفتار کرلیا۔پولیس کےمطابق ارسلان عرف شانی اور اسامہ وغیرہ نےکوڑے پنڈ میں جمعےکے دن موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ کر دی تھی،جس کی زد میں آکر50سالہ راہگیرحاجن شمیم اور 55سالہ محمدیوسف جاں بحق ہوگئےتھے۔ملزم گرفتار نہ ہونےپرمقتولین کے ورثاءنےہفتے کےدن لاشیں والٹن روڈ پر رکھ کر شدیداحتجاج کیاتھاجس پر وزیراعلیٰ پنجاب نےملزموں کوگرفتارکرنےکاحکم دیاتھا، پولیس کاکہناہےکہ مرکزی ملزم ارسلان عرف شانی کوگرفتار کرلیا گیاہے۔