پاکستان اور پولینڈ نےدو طرفہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ملکوں کے دفاعی شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوجائے گا۔
وزیر دفاع نے اپنے پولش ہم منصب کو پاکستان میں مثبت رحجانات خصوصاً اقتصادی ترقی، جمہوری ارتقاء اور دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب جدوجہد سے آگاہ کیا۔ انھوں نے افغانستان میں امن کے لیے جاری کوششوں اور اس سلسلے میں پاکستان کے تعاون کے بارے میں بھی بتایا۔انھوں نے اپنے پولش ہم منصب مسٹر ماروز بلاشچاک کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کرلیا۔ اس دورے کی تواریخ کا اعلان بعد میں دوطرفہ مشاورت سے مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ اس سے قبل گزشتہ روز جب خرم دستگیر خان دارالحکومت وارسا پہنچے تو پولینڈ میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان اور پولینڈ کی وزارت دفاع کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔