counter easy hit

خطرناک قیدیوں کیلئے جامشورو میں نئی جیل کا منصوبہ تاخیر کا شکار

Delayed plans for a new prison in Hyderabad for dangerous prisoners

Delayed plans for a new prison in Hyderabad for dangerous prisoners

حکومت سندھ کا انتہائی خطرناک قیدیوں کے لیے جامشورو میں نئی جیل بنانے کا ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ تاخیر کاشکار ہے، محکمہ جیل کو تاحال زمین ہی نہ مل سکی ۔

اکتو بر 2014 میں سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدیوں کو فرار کرانے کیلئے 45 میٹر لمبی اور 10 میٹر گہری سرنگ کا انکشاف ہوا تھا ۔ تاہم بروقت اطلاع ملنے پر حساس اداروں نے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنادیا تھا۔اس واقعہ کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے ضلع جامشورو میں 300 ایکٹر پر نئی جیل تیار کر نے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ دو سال گزرنے کے باوجود نئی جیل کے لیے مختص زمین محکمہ جیل خانہ جات کو منتقل نہ ہونے کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ نئی جیل میں خطرناک قیدیوں کو منتقل کیا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق سندھ میں 6 مزید جیلوں کا منصوبہ شروع ہونا تھا لیکن وہ بھی محکموں کی سستی کی نذر ہوگیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website