نئی دہلی کے مضافات میں قائم روہنگیا مہاجر کیمپ پر اسرار آتشزدگی کے بعد راکھ کا ڈھیربن گیا ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا، روہنگیا مہاجر کیمپ میں سوا دو سو سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔
دہلی کے جنوب مشرقی علاقے مدن پور میں واقع روہنگیامہاجر کیمپ میں لگنے والی آگ کی اطلاع رات تین بجے ملی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کیمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کیمپ کے رہائشی علی جوہر نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ شب 3بجے لگنے والی آگ سے مہاجرین کا سب کچھ جل چکا ہے، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر دیر سے پہنچیں ،لگنے والی آگ شدید تھی جس پر قابو پانے میں تین سے چار گھنٹے لگے ۔
علی جوہر کے مطابق روہنگیا مہاجرین کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں،علاقے کے لوگ ضروری اشیاء اور خوراک فراہم کررہے ہیں ۔انہوں نے حکومت کی جانب سے کسی امداد کی تر دید کرتے ہو ئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی سہولت ابھی تک فراہم نہیںکی گئی۔