نئی دہلی…….بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے چھ میں سے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔بھارت کی راج دہانی دلی،خواتین کے لئے غیر محفوظ بن گئی ،ایک اورلڑکی اجتماعی زیادتی کی بھینٹ چڑھ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ دو دن پہلے دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔چودہ سال کی لڑکی کو اسکول جاتے ہوئے راستے میں چھ ملزمان نے زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور ویران علاقے میں لےگئے۔لڑکی کے بیان کے مطابق ملزمان میں ایک اس کا پڑوسی تھا،جس نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس کے مطابق ایک راہ گیر نے واقعہ کی اطلاع دی جس پر فوری کارروائی کر کےپولیس نے چھ ملزمان میں سے پانچ کو حراست میں لے لیا جب کہ ایک فرارہے۔ریپ کیپٹیل کےنام سےمشہور نئی دلی میں گزشتہ ایک سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی شرح میں اکتیس فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔