لاہور (یس ڈیسک) بھارتی حکام نے دہلی میں پی آئی اے آفس بند کرنے کے لئے نوٹس بھجوا دیا ہے اور سٹاف کے ویزوں میں بھی توسیع نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نےپی آئی اے کے نئی دہلی کے دفاتر بند کرنے کا نوٹس بھجوادیا۔ بھارتی حکام کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ پی آئی اے دفاتر کے لیے جگہ غیر قانونی طور پر خریدی گئی۔
ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نےپی آئی اےاسٹاف کےویزوں میں توسیع نہیں دی۔ پی آئی اے دفاتر بند ہونے سے لاہور دلی آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے عملے کو بھارتی ایجنسیاں ہراساں کر رہی ہیں۔ بھارتی مہم کا مطلب پاک بھارت فضائی آپریشنز بند کرناہ ے۔