اسلام آباد (اصغر علی مبارک) آر آئی یو جے کی نو منتخب باڈی کے وفد کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سیون نیوز کا دورہ۔تنخواؤں کی عدم ادائیگی پر بیورو چیف صدیق ساجد اور انتظامیہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی جس پر انہوں نے تمام تحفظات چینل کے مالکان تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ یونین کے عہدیداران نے سیون نیوز کے مالکان کو 72 گھنٹے میں تنخواہیں ادا کرنے کاالٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہےکے اگر مقررہ وقت پر تنخواؤں کی ادائیگی کا عمل شروع نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے یونین سیون نیوز کے سامنے احتجاج اور دیگر قانونی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔سیون نیوز انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔