اسلام آباد (ویب ڈسیک )مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے وزیر اعظم،اسپیکر قومی اسمبلی اور وزراء سطح پر مشاورت کا عمل جاری ہے ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بارے رابطوں میں مصروف ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے متعلق قومی اتفاق رائے پیداکرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی برادری کے سامنے آواز اٹھائی جائیگی،اجلاس میں بھارت کی طرف سے وادی نیلم میں کلسٹر بموں کے استعمال کا جائزہ لیا جائیگا۔