لاہو رمیں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔
پریذائیڈنگ آفیسرز کو بیلٹ پیپرز اور دوسرا سامان آج دیا جائےگا۔ بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچائے جائیں گے ۔ فوجی جوان رات بھر پولنگ اسٹیشنوں پر موجود رہیں گے۔ ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔ پریذائیڈنگ افسران کو پولنگ کے بعد نتائج فوری جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔ پریذائیڈنگ افسروں کے سوا کسی کو دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ این اے 120 کی نشست میاں نوازشریف کے نااہل ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔