لاہور ( ویب ڈیسک )معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کا معاملہ حل ہوگیاہے ۔ اسی لئے وہ خاموش ہیں ۔ باہر شہباز شریف بھی چپ ہیں اور مریم نواز بھی چپ ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میاں نواز شریف کا معاملہ حل ہوگیاہے۔ اسی لئے وہ خاموش ہیں ۔ باہر شہباز شریف بھی چپ ہیں اور مریم نواز بھی چپ ہیں۔ ان کی جو رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی ہیں ۔ ان کے مطابق نواز شریف کو سات سٹنٹس پڑے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستان میں بہترین ڈاکٹر موجود ہیں توان کی قابلیت کس کھاتے میں جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو یقین ہے کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ ان کے حق میں آئیگا ۔ اس لئے خاموش ہیں۔ نواز شریف کی بھی پہلی ترجیح ایک زمانے میں حمزہ شہباز ہی تھے اور مریم نواز نہیں تھیں لیکن 2014میں اختلافات پیدا ہوئے اور آہستہ آہستہ مریم نواز آگے آئیں اور جگہ سنبھال لی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن پنجاب سے باہر نہیں نکل رہی اور پنجاب کی ہی سیاست ہی کررہی ہے ۔ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب کے جو قریبی ساتھی ہیں ان ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کے ساتھ ڈیل اسی فیصد تک مکمل ہو چکی ہے اور تھوڑے سے معاملات مکمل ہونا باقی ہیں۔ جبکہ عمران خان صاحب کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات ابھی پیچیدہ ہیں اور یہ ڈیل اتنی آسانی سے نہیں ہو گی۔ن لیگ کی طرف سے آفر کی جا رہی ہے کہ وہ جتنے پیسے مانگتے ہیں دینے کو تیار ہیں اور خاموشی سے انہیں باہر جانے دیا جائے