وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قطر سے ہونے والی ایل این جی ڈیل بہترین ہے اس کیلیے جیل جانا پڑا تو چلا جاوں گا۔
انہوں نے یہ بات پی ایس او کیجانب سے رون 92 پیٹرول کے افتتاح کے موقع پر کہی، انہوں نے بتایا کہ تمام ماہرین کا ماننا ہے کہ قطر ایل این جی ڈیل دنیا کی سستی ترین ڈیل ہے۔
خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مائنس ون سے لے کر پلس 10 فارمولوں کا سامنا کرنے کو تیار ہیں تو انھوں نے بتایا کہ ایل این جی آنے کے باعث پنجاب میں موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ میں بہتر حد تک کمی آئی گی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بہتر کوالٹی کے رون 92 پیٹرول کی قیمت کا اعلان یکم دسمبر سے متوقع ہے۔