چیئرمین فروٹ اینڈ ویجیٹیل ایسوسی ایشن وحید احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ کینو برآمدکنندگان کو عالمی مارکیٹ ترکی سے سخت مقابلہ درپیش ہے،حکومت پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کوایکسپورٹ پیکیج میں شامل کرے۔
جیونیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ وسط جنوری تک پاکستان نے ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن کینو برآمدکیا جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا پانچ فیصد کم ہے۔ برآمدات میں کمی کی وجوہات بتاتے ہوئے وحید احمد نے کہا کہ ترکی میں اس سال کینو کی بمپر فصل ہوئی ہے جبکہ ترکش لیرا کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ان کی قیمت بھی کم ہے، جبکہ بھارت میں پھل اور سبزیاں برآمد کرنے پر پانچ فیصد ری بیٹ ملتا ہے۔ وحید احمد نے حکومت سے سفارش کی کہ ایکسپورٹ پیکیج میں پھلوں اور سبزیوں کو شامل کیا جائے۔