اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنی کتاب کی وجہ سے آج کل موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر گھناؤنے الزامات عائد کیے جس پر ریحام خان کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ریحام خان نے خیبر پختونخواہ کے انتظامی امور میں بھی مداخلت شروع کر دی تھی۔اور میری آنکھوں کےسامنے ہی ریحام خان نے ایک غیر ملکی کمپنی سے سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے دو ملین کا مطالبہ کیا۔اپنے ٹویٹر پیغام میں عون چودھری نے مزید کہا کہ اتنا سب ہونے کے بعد میں ریحام خان کے ارادوں اور ان کے ارادوں سے متعلق خان صاحب کو بتانے پر مجبور ہو گیا۔یہ سب سُن کر عمران خان نے ریحام خان کی تمام اسکیموں کو روک دیا، جس کے بعد ریحام خان اپنے آپے سے باہر ہو گئی تھیں۔عون چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ریحام آن پی ایم ایل این ایجنڈا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ، جو ریحام خان کی کتاب کے کچھ اقتباسات منظر عام پر آنے کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔ٹویٹر صارفین اور پی ٹی آئی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے یہ کتاب سراسر عمران خان کی کردار کشی کے لیے لکھی ہے اورالیکشن سے قبل اس کتاب کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریحام خان مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ ریحام خان پر کتاب لکھنے کی مد میں مسلم لیگ ن سے پیسے لینے کا بھی الزام ہے جس کی وہ تردید کر چکی ہیں۔








