پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ہم جمہوریت کو لپیٹنا چاہتے اور ہر خطرے میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے عدلیہ کا فیصلہ طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا، فیصلے نے طاقتوراور کمزورکوایک صف میں کھڑا کردیا۔ پی ٹی آئی کے وائس چیرمین کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کولپیٹنا نہیں چاہتے، ہر خطرے میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ تحریک کے بعد نظام مضبوط ہوا ہے، کون نہیں جانتا ماضی میں عدلیہ نظریہ ضرورت کے تحت چلتی رہی لیکن اب اس ملک میں ایک آزاد عدلیہ کا وجود عمل میں آگیا ہے، اس آزاد عدلیہ کو کل پوری قوم نے دیکھا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج ذہن اور قلم دونوں آزاد ہیں، اب احتساب ہوگا اور بلاتفریق ہوگا، یہ نہیں ہوگا کہ دائیں بائیں کا احتساب نہ ہو اور دوسروں کا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں واضح پیغام دیا کہ ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔