کوئٹہ (یس ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہےکہ جمہوریت کے چیمپئنوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان کرکے عدلیہ پر خود ہی عدم اعتماد کردیا ہے۔
قوم پرست سیاستدان و بلوچستان نیشنل پارٹی کے بانی رکن عبدالعلی خان کاکڑ کی برسی پر پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 64 سال سے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک پاشی کی گئی، حکمرانوں نے بلوچ عوام سے اپنے پیاروں کی لاشوں پر رونے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ تعزیتی ریفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔