counter easy hit

جمہوریت کی بقا صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے

Democracy

Democracy

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
چلیں، اچھا ہوا کہ آج جمہوریت کو آمریت کا اصل انتقام قرار دینے والی پی پی پی کو بھی یہ لگ پتا گیا ہے کہ جمہوریت کی بقاء صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے اورعلم نور ہے اور جہالت تاریکی، کتناخوش نصیب ہے وہ شخص جو اندھیرے سے روشنی میں آ جائے، یہاں مجھے جہاں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یہ قول یاد آ گیا ہے کہ” صاحبِ علم اگرچہ کم تر حالت میں ہواُسے ہرگز گھٹیانہ سمجھو،جاہل اگرچہ بڑے مرتبے پر ہواُسے ہرگز بڑامت خیال کرو“ تووہیں تعلیم سے خوفزدہ گزرنے زمانے کے ایک ڈکٹیٹر کا یہ قول بھی یاد آ گیا ہے جو تاریخ کا حصہ بن گیاہے جس کا اپنی طاقت کے نشے میں یہ کہنا تھا کہ ” تعلیم میرے جوانوں کے لئے زہرہے کیونکہ تعلیم آمریت کی دُشمن ہوتی ہے۔

جبکہ تعلیم اِنسانوں اور معاشروں کے اصلاح کے لئے کتنی ضروری ہے آپ اِس کا اندازہ دانشور کونٹیلس کے تعلیم کی اہمیت سے متعلق کہے گئے اِس قول سے لگاسکتے ہیں اِن کی نظرمیں تعلیم ہرزمانے کی ہرتہذیب کے ہرمعاشرے کے ہر فرد کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے وہ کہتے ہیں کہ” کون احمق کہتاہے کہ تعلیم وقت،روپیہ اور توانائی کا اصراف ہے اِنسان بہت جلد سیکھ لیتاہے اور استدلال کی صلاحیت حاصل کرلیتاہے، یہ صلاحیت فطری طور پر اِس کے ہاں یوں آتی ہے کہ جس طرح پرواز کی صلاحیت پرندوں میں یارفتارکی صلاحیت گھوڑوں میں۔“ بہرحال ، آج ایسالگتاہے کہ جیسے جمہوریت کو آمریت کا اصل انتقام قرار دینے والی پی پی پی کی موجودہ قیادت کی نظر سے بھی دنیا کے کسی بدنامِ زمانہ ڈکٹیٹرکا یہ قول ضرور گزراہوگاتب ہی آج پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

Sindh Government

Sindh Government

مگر چوں کہ ماضی اور حال میں سندھ حکومت کے دیگر شبعہ ہائے زندگی سے متعلق جاری طویل و قلیل منصوبوں، پروگراموں اور اقدامات اور دوسرے معاملات میں سندھ انتظامیہ کی کارکردگی کچھ ایسی ہی رہی ہیں سو ابھی یہ دھڑکا لگاہواہے کہ کہیں اِس تعلیمی پروگرام کا بھی ایساہی حشر نشر نہ ہوجائے جیسا کہ سندھ حکومت اکثر اپنے منصوبوں ، پروگراموں اوراقدامات کا کیا کرتی ہے اورساتھ ہی یہ مخمصہ بھی کھائے جارہاہے کہ کہیں عالمی بینک کے تعاون سے سندھ کے 10ہزاراسکولوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ بھی سیاسی مصالحتوں اور مفاہمتوں کا شکار ہوکر کھٹائی میں نہ پڑجائے اور اِس منصوے کو بھی سُرخ فائلوں کے سُرخ فیتوں کی نظر نہ کردیاجائے اور اسکول کے طالبعلموں کے ہاتھ سوائے سیراب اور سبزباغات کے کچھ بھی نہ آئے۔

بہر کیف ،خبر ہے کہ گزشتہ دِنوں وزیراعلی ٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں بتایاگیاکہ وزارتِ تعلیم سندھ کے زیرگراںعالمی بینک کی دوبلین روپے کی فنڈنگ سے منصوبے کا آغازکیاگیاہے جس کے تحت سندھ کے 10ہزاراسکولوں کو رہ جانے والی بنیادی سہولیات فراہم کرناہیں۔

جبکہ اِسی خبر میں ہے کہ سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کے مطابق اِس وقت1600اسکولوں کو رہ جانے والی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کام ہورہاہے تاہم سندھ حکومت کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یقینی طور پر 300اسکولوں کوجون 2016تک سہولیات فراہم کردی جائیں گیںجن میں واش رومز ،کمپاو ¿نڈ وال، پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی بھی خصوصی طور پر شامل ہیں۔

Education

Education

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کو خصوصی طور پر مزید ہدایت کی کہ وہ اسکولوں کو رہ جانے والی سہولیات بالخصوص واش رومز اور کمپاو ¿نڈ وال کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی کے لئے جلدازجلد تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں،جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی پلان کے تحت اسکولوں کی کمپاو ¿نڈ وال کو تعمیر کو لازمی قرار دیاہے اور کہاہے کہ اسکولوں کی کمپاو ¿نڈ کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے جبکہ دوران بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بتایاگیاکہ محکمہ تعلیم 6مختلف ذیلی شعبوں میں 10 ارب روپوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہاہے جن میں ایلیمینٹری ایجوکیشن میں768.13ملین روپوں کی 24اسکیمیں، ٹیچر ایجوکیشن میں152ملین روپوں کی 17اسکیمیں،سندھ ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن میں512.5ملین روپوں کی 13اسکیمیں، سیکنڈری ایجوکیشن میں4.6ارب روپوں کی 66اسکیمیں، کاٹیج ایجوکیشن میں2376.577ملین روپوں کی 154اسکیمیںاور1.5ارب روپوں کی 41مختلف اسکیمیں شامل ہیں۔

اگرچہ خبر کے مطابق مندرجہ بالا بریفننک سے لگ تو یہی رہاہے کہ جیسے سندھ حکومت سندھ میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تعلیم کوسندھ میں عام کرنے میں بہت کچھ کررہی ہے اور کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے مگر پھر بھی پتہ نہیں کیوں…؟؟ذہن میں یہ سوال پیداہورہاہے کہ”کیاواقعی مصالحتوں اور مصالحتوں کی عادی سندھ حکومت عالمی بینک کے تعاون سے سندھ کے10 ہزاراسکولوں کو سہولتیں فراہم کرپائے گی یا پھر… ؟ ایسا محسوس ہورہاہے کہ جیسے سندھ حکومت کے تعلیم سے متعلق یہ سارے منصوبے، پروگرام اور اقدامات صرف میڈیاکی خبروں تک ہی محدود رہیںگے،اور سندھ کے اسکول کے طالبعلم اُن تمام بنیادی سہولیات سے ایسے ہی یکسر محروم رہیں گے جیساکہ یہ ابھی ہیں۔

اگر خدانخواستہ ایساہی ہواجس کا آپ سمیت مجھے بھی یہ مخمصہ کھائے جارہاہے تو پھر سندھ حکومت کے اِن کرتادھرتاو ¿ں کو حکومتِ پنجاب کے اورنج ٹرین منصوبے سمیت لاہور میں دیگر عوامی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شروع کئے گئے دوسرے قابلِ تعریف منصوبوں ، پروگراموں اور اقدامات پر بھی انگلی اُٹھانے اور حکومتِ پنجاب پر کھلی اور ڈھکی تنقیدوں سے بھی اجتناب برتناہوگاکیونکہ جب سندھ حکومت عالمی بینک کی 2بلین روپے کی فنڈنگ سے سندھ کے 10 ہزار اسکولوں میں طالبعلموں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے والا ایک چھوٹاسامنصوبہ تکمیل کو نہ پہنچاسکی تو پھر اِسے کسی دوسرے صوبے کے کسی عوامی سہولت پہنچانے والے منصوبے ، پروگرام اور اقدامات پر کچھ برا بھلا کہنے سے پہلے سوبار اپنے گریبانوں میں ضرور جھانکنا ہوگا ورنہ اپنی زبانیں بندرکھنی ہوں گیں۔ (ختم شد)

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com