ملک کو انتہا پسندی کا سامنا ہے ، نوجوان ملک کر ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں :چیئرمین پیپلز پارٹی کا سندھ مدرسۃ الاسلام میں خطاب
کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سندھ مدرسۃ الاسلام میں سینیٹ ہال کا افتتاح کر دیا ۔ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ پہنچے تو کہنے لگے جمہوریت سے ہی ادارے مضبوط ہو سکتے ہیں ، تبدیلی کے لئے علم موثر ہتھیار ہے ۔ جمہوریت مضبوط ہو گی تو ادارے مضبوط ہونگے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کہتے ہیں کہ وہ انتہا پسند سوچ کے خلاف کام کر رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی پہنچے ۔ سینیٹ ہال کے افتتاح کے بعد خطاب میں بولے پاکستان کو اس وقت انتہا پسندی کا سامنا ہے ۔ بلاول بھٹو کہنے لگے تبدیلی کے لئے علم موثر ہتھیار ہے ، نوجوان تاریخ بدل سکتے ہیں ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کے لئے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کو فعال کیا ہے ۔ اساتذہ کو بلا تعصب نوجوانوں کی کردار سازی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔