یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو اسکیٹنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن تصویر میں نظر آنے والے اس نوجوان کے تو کیا ہی کہنے جس نے آئس اسکیٹنگ کا منفرد انداز ڈھونڈ نکالا ہے۔
منچلے نوجوان نے خون جما دینے والے سرد موسم کا مزہ کچھ یوں اُٹھایا کہ برف سے ڈھکی جھیل پر آری کے ذریعے آئس اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔ منچلے نوجوان نے امریکی ریاست الاسکا کی جھیل کا انتخاب کیا اور برف کی موٹی تہہ سے ڈھکی جھیل پر آری سے آئس اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔