تیز رفتاری سے رسی کودنے کے لیے بے حد مہارت اور مشق کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ننھی پری کو اگر ہم رسی پھلانگنے کا ماہر کہیں توکچھ غلط نہ ہوگا جس نے تیز ترین رفتارسے رسی پھلانگنے کا شاندار مظاہرہ کر کے بڑوں بڑوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جی ہاں چین سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی نہ صرف تیز ترین رفتار سے رسی پھلانگنے میں ماہر ہے بلکہ ایک منٹ میں 163بار رسی کود سکتی ہے۔
رسی پھلانگنے کی شوقین یہ ننھی پری نے نہ صرف اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ اس دوران ایسے دلچسپ انداز اپنائے کہ دیکھنے والے بھی بچی کی مہارت اور شوق کو سراہے بغیر رہ نہ سکے۔