ننکانہ صاحب( محمد قمر عباس )محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام ہفتہ آبادی 14تا19مارچ تک منایا جارہا ہے۔صحت مند ماں خوشحال اور صحت مند کنبے کی ضمانت ہے۔بچے کی پیدائش میں مناسب کم از کم تین سال کا وقفہ ہو نا ضروری ہے۔اس طرح ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار تحصیل پاپولیشن آفیسر محمد طاہر نے تحصیل پاپولیشن آفس ننکانہ میں ایک روزہ نمائش اور گروپ میٹنگ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔اس ایک روزہ نمائش میں محکمہ پاپولیشن ویلفےئر ،محکمہ صحت اور ماری سٹوپس این جی او کی جانب سے فیملی پلاننگ اور ادویات کے سٹالز لگائے گئے۔جس میں ننکانہ بھر کی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس نمائش میں لگے سٹالز سے بھرپور آگاہی حاصل کی۔محکمہ بہبودآبادی کی جانب سے لگائی گئی نمائش میں تحصیل پاپولیشن آفیسر محمد طاہر ، میڈم شبیلہ ماری سٹوپس این جی او،محکمہ ہیلتھ سمیت شہر بھر سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔