counter easy hit

محکمہ داخلہ پنجاب نے پنڈی اسلام آباد میں خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

 لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خود کش حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

DEPARTMENT, OF, INTERIOR, DECLARED, SECURITY, THREAT, IN, RAWALPINDI, ISLAMABADDEPARTMENT, OF, INTERIOR, DECLARED, SECURITY, THREAT, IN, RAWALPINDI, ISLAMABADمحکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں خود کش حملے کا خطرہ ہے، حساس اداروں کو پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں نے جڑواں شہروں میں تخریب کاری کے لیے اسامہ ولد علی محمد نامی خود کش بمبار کو تیار کیا ہے جس کے لیے کوئٹہ کے رہائشی غزالی نامی شخص نے دہشت گرد کو معاونت فراہم کی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے کے خدشے کے پیش نظر اہم عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website