counter easy hit

محکمہ جنگلات کے زیر انتظام پارکوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پارک ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے

Department were

Department were

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )محکمہ جنگلات کے زیر انتظام پارکوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پارک ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے ، ہر سال کی طرح 2016ء میں پارکوں کی دیکھ بھال کیلئے لاکھوں روپے کے فنڈز ہضم ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے زیر انتظام پارکوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کیو جہ سے پارک ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے پارکوں کی دیکھ بھال کیلئے محکمہ نے ایک بیلداروں کی موج افواج بھرتی کر رکھی ہے جن کو ہر ماہ لاکھوں روپے بطور تنخواہ کی ادائیگی کی جاتی ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ میں بہت سے فرلو ملازم بھی بھرتی ہیں جن کو بااثر افرا د کی پشت پناہی حاصل ہے وہ ملازم صرف ہر ماہ اپنی تنخواہ لینے کیلئے آتے ہیں جبکہ پارکوں میں لائٹ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت سیر کرنیوالے مرد ، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے اور گرمی کے اس موسم میں پارکوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے پودے اور گھاس سڑنے شروع ہوگئے ہیں اور جو مشینری پانی لینے میں استعمال ہوتی ہے وہ بھی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کھلے آسمان تلے کھڑی سکریپ بن گئی ہے اور اس مشینری کی رپیرنگ کیلئے فرضی لاکھوں روپے کے بل بھی نکلوائے جاتے ہیں شہریوں نے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں سے اپیل کی ہے کہ ان پارکوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور لائٹ کا بھی انتظام کیا جائے