counter easy hit

ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے حفاطتی دستے کا شہری پر مبینہ تشدد

Deputy Chairman of Senate Security forces reportedly tortured citizens of Haider

Deputy Chairman of Senate Security forces reportedly tortured citizens of Haider

بالا کوٹ: ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے پروٹوکول اسکواڈ نے شہری پر مبینہ تشدد کیا ہے۔

بالا کوٹ تھانے میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے پروٹوکول اسکواڈ کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ شہری کی جانب سے کہا گیا کہ سینیٹر عبدالغفور حیدری کے سیکیورٹی اسکواڈ نے ان کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے اور عبدالغفور حیدری گاڑی میں بیٹھے سارے معاملے کو دیکھتے رہے۔

متاثرہ شہری کا ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹر عبدالغفور حیدری کے حفاظتی دستے نے شہریوں کے سامنے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، سیکیورٹی کے عملے نے مارتے وقت یہ بھی دیکھا کہ وہ کسی انسان کو ما رہے ہیں یا کہ جانور کو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے واقعہ پر کارروائی نہ کی تو میں اعلیٰ حکام تک اپنی روداد پہنچاؤں گا۔ دوسری جانبپولیس اہلکاروں سے جب متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او صاحبموجود نہیں ہیں، جب وہ آئیں گے تو کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے بالا کوٹ میں سینیٹر غبدالغفور حیدری کے پروٹوکول عملے کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں اور پولیس حقائق کو دیکھ رہی ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ دوسری جانب ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا دباؤ نہیں، متاثرہ شخص کو قانون کے مطابق انصافملے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website