بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے 43 فراریوں نے براہمدغ بگٹی سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے۔
ڈیرہ بگٹی: ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی کے 43 فراریوں نے براہمدغ بگٹی سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا۔ فراریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے براہمدغ کے بھارت سے میل ملاپ بڑھا کر پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے پر ہتھیار ڈالے۔