ڈیرہ بگٹی : ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں سرچ آپریشن کے دوران گیس پائپ لائن سمیت قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ تین کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے خفیہ مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث دہشت گردوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔