ڈیرہ غازی خان کے ایک شخص کا دعویٰ ہےکہ پنچایت نے اسکی چھ بیٹیوں کو ونی کرنے کااعلان کیا ہےجس پر اہل خانہ اورسماجی کارکنوں نے احتجاج کیا اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔
تحصیل تونسہ کے قبائلی علاقےتمن بزدار کے رہائشی گل شیر نے دعویٰ کیا ہے کہ بااثر افراد کے کہنےپر پہلے اسے بندوق چوری کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا ا س کے بعدملزمان کےدبائو پر پنچائیت نےپچاس لاکھ روپے دینے یا اسکی چھ بیٹیوں کو ونی کرنے کی سزاسنائی ۔ واقعے کےخلاف گل شیر کےعلاوہ بعض سماجی اور سیاسی کارکنان نے احتجاج کیا۔دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ اوربارڈر ملٹری پولیس کاکہناہےکہ تمن بزدار میں کسی قسم کا کوئی پنچایتی فیصلہ نہیں ہوا ۔ پولیس کا کہناہے کہ معاملہ کچھ اور معلوم ہوتاہےجس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔