counter easy hit

ڈیرہ غازیخان: ڈگریاں نہ ملنے پر طلباء انڈس یونیورسٹی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

ڈیرہ غازی خان کی انڈس یونیورسٹی نے سال بھر فیس ہتھیائی، ڈگریاں جاری نہ کیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو ایک سال سڑکوں پر رہیں گے: احتجاجی طلباء، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل بھی احتجاج میں شریک

Dera Ghazi Khan: Do not get degrees students came out on the roads against Indus University

Dera Ghazi Khan: Do not get degrees students came out on the roads against Indus University

ڈیرہ غازیخان: ڈیرہ غازی خان میں انڈس یونیورسٹی کے طلباء ڈگریاں نہ ملنے پر یونیورسٹی انتطامیہ اور ایچ ای سی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے پل ڈہاٹ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا، یونیورسٹی انتطامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔

ڈیرہ غازی خان کی انڈس یونیورسٹی کے طلباء نے ایچ ای سی سے الحاق نہ ہونے اور ڈگریاں نہ ملنے کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے بھی حصہ لیا جبکہ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پل ڈہاٹ کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر یونیورسٹی کے مالک وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبد الکریم کے خلاف ڈگری دو یا ہتھیار دو کے شدید نعرے بھی لگائے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ 2011 میں یونیورسٹی کا افتتاح ہوا لیکن تاحال نہ تو الحاق ہو سکا اور نہ 2100 سے زائد طلباء کو ڈگریاں دی گئی جس کے باعث طلباء کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے۔ طلباء نے الزام عائد کیا کہ کچھ طلباء کو جعلی ڈگریاں بھی دی گئی ہیں، طلباء نے پل ڈہاٹ پر ہی دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر ڈگڑیاں نہ دی تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے احتجاجی طلباء نے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website