لاہور: حکومت نے گزشتہ روز اپنی 100 روزہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھنے کیلئے جناح کنونشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مرغیوں کے ذریعے پاکستان میں غربت پر قابو پانے کا پلان دے دیا ہے اور جب اس سے متعلق صحافی نے نوازشریف سے سوال کی تو انہوں نے آگے سے ایسا ردعمل جاری کر دیا کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی۔
تفصیلات کے نیچے دی گئی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے آ رہے ہیں اور اس موقع پر وہ اپنی گاڑی میں براجمان ہونے لگتے ہیں تو انہیں رپورٹرز گھیر لیتے ہیں ۔ رپورٹرز نے نوازشریف سے جلدی جلدی میں سوال پوچھا کہ ” عمران خان کہتے ہیں کہ دیسی مرغی لائیں گے اور کاروبار کریں گے “ ۔جس پر نوازشریف گاڑی میں براجمان ہوتے ہیں اور رپورٹر کی طرف دیکھ کر بڑی سی مسکراہٹ دیتے ہوئے ہنستے ہیں اور پھر روانہ ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ غریب خواتین کو دیسی مرغیوں کے انڈے اور چوزے دیئے جائیں گے اور اس منصوبے کے لیے زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا تجربہ ہوچکا ہے اور اس کے تحت جب ہم انجیکشن لگا کر خواتین کی مدد کریں گے تو ان کو زیادہ پروٹین بھی ملے گا جبکہ فروخت کرنے کے لیے مرغیاں اور انڈے بھی ہوں گے، ہماری ساری کوشش غریب عوام کو اوپر لانے کے لیے ہیں۔لگ بھگ یہی منصوبہ 2 سال قبل بل گیٹس نے بھی اپنے آفیشل بلاگ میں بھی پیش کیا تھا۔