counter easy hit

دیسی پریس شو کا حصہ بننے پر فخر ہے، شاہنواز ریسٹورنٹ کے شانہ بشانہ کیانی ریسٹورنٹ ثقافی سرگرمیوں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہے گا، ابرا رکیانی

دیسی پریس شو کا حصہ بننے پر فخر ہے، شاہنواز ریسٹورنٹ کے شانہ بشانہ کیانی ریسٹورنٹ ثقافی سرگرمیوں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہے گا، ابرا رکیانی

desi, paris, show, upcoming, on, 18, march, 2017, at, shahnawaz, restaurant, paris, in, collaboration, with, kiani, restaurant

پیرس(یس اردو نیوز)پیرس کے معروف شاہنواز ریسٹورنٹ نے کیانی ریسٹورنٹ کے اشتراک سے 26مارچ کومنعقد کیے جانے والے ’دیسی پیرس شو‘‘ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔ شو کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، کیانی ریسٹورنٹ نے بھی تعمیری ثقافتی سرگرمیوں پر شاہنواز ریسٹورنٹ کو بھر پور معاونت فراہم کی ہے۔  اور مستقبل میں بھی شاہنواز ریسٹورنٹ کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔کیانی ریسٹورنٹ کے مالک ممتاز بزنس مین اور سیاسی و سماجی راہنما ابرار کیانی نے دیسی پیرس شو کو کامیاب بنانے کیلئے چیف آرگنائزر افضان نواز کے ساتھ طے شدہ حکمت عملی کے تحت بھر پور اقدامات کی تائید کی ہے۔ اس موقع پر ابرار کیانی اور افضان نواز اس ایونٹ کی میزبانی کیلئے خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اور ایک دوسرے کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔

دیسی پریس شو خالصتاً پاکستانی تارکین وطن کو پاکستانی ثقافت سے جوڑنے اور دیار غیر میں ان کو معیاری تفریح فراہم کرنے کی غرض سے مرتب کیا گیا ہے۔ اس شو کی خاص بات اس شو کو تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی  سیاسی و سماجی شخصیات کا تعاون اور ملنے والی حمایت ہے

یرس میں معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ’شاہننواز ریسٹورنٹ کے مالک سی ای او افزان شاہنواز  پاکستانی کمیونٹی کو معیاری تفریح اور دیسی  ثقافت کے رنگوں سے لطف اندوز کرنے کیلئے ہمیشہ سے سرگرمرہے ہیں، اب تک وہ بہت سے کامیاب میوزیکل پروگرام منعقد کروا چکے ہیں۔جس میں سال نو اور ویلنٹائن کے موقع پر معروف پاکستانی و انڈین اور فرانسیسی فنکاروں نے جلوے بکھیرے تھے ۔ اس دفعہ 26 مارچ کو ایک اور رنگا رنگ موسیقی کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں معروف پاکستانی و انڈین میوزک انڈسٹری میں یکساں مقبول بلال سعید کو مدعو کیا گیا ہے ان کے علاوہ ’بونافائیڈ ‘ گروپ] بھی پرفارم کرے گا

اس سلسلہ میں سی ای او  افزان نواز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے
l_159008_093620_updates
کہ پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کو ایک فورم پر یکجا کیا جانا چاہیے تاکہ وہ دیار غیر میں اپنی تہزیب و تمدن اور ثقافت کے رنگوں سے قریب رہ سکیں  اور سچی خوشی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میوزیکل پروگرام کیلئے ایڈوانس بکنگ شروع ہو چکی ہے جس میں لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے خصوصی سروسز مہیا کی گئی ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website