counter easy hit

اسلحے کے ذخیرے کیلئے خصوصی ٹینک تیار کیا گیا، مقدمہ درج

Designed exclusively for weapons storage tanks, case

Designed exclusively for weapons storage tanks, case

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گزشتہ روز جس ٹینک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اس کے بارے میں تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر اسی لیے ڈیزائن کر کے بنایا گیا تھا۔

دوسری طرف کراچی میں گزشتہ روز عزیز آباد سے برآمد کیے جانے والےاسلحے اور گولہ بارود کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اسلحہ کی برآمدگی کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اور مقدمے کی تفتیش میں آگے جاکر اس میں ریاست سے بغاوت کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔

اسلحے کی فارنزک بھی پاک فوج کرے گی۔رات گئے ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے دفتر میں رات گئے عزیز آباد کے گھر سے برآمد اسلحہ کو محفوظ جگہ رکھنے کے لئے پاک فوج کے حوالے کیا گیا۔

اسلحہ پولیس کی دو ٹرکوں اور 5 موبائلوں کے ذریعے منتقل سی او ڈی منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خطرناک گولہ بارود رکھنے کے لئے پولیس کے پاس کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ جبکہ پولیس کے پاس چھوٹے اسلحے کی فارنزک کی سہولت موجود ہے مگر بڑے اسلحے کی فارنزک پاک فوج سے کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تمام ہتھیاروں سے ایک یا دو گولیاں فائر کی جائیں گی جنھیں فرانزک کے لئے بھیجا جائے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website