counter easy hit

محبوبہ سے ملنے کی خواہش!! بھارت کے راستے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنیوالا ’’بنگلہ دیشی‘‘ نوجوان پکڑا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کا ایک نوجوان بھارتی حدود سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان کی حدود میں داخلے کی کوشش پر گرفتار، بھارتی سرحدی فورس نے ملزم کو گرفتار کرکے بھارتی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانعبداللہ کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع شریعتپورہ ڈسٹرکٹ سے ہے اور وہ کراچی میں اپنی محبوبہ سے ملنا چاہتا تھا۔ بنگلہ دیشی نوجوان کے پاس کوئی دستایزات موجود نہیں تھیں تاہم جب بھارتی سرحدی فورس نے اس سے تفتیش کی تو اس نے ان سے استدعا کی کہ اسے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ دوران تفتیش بنگلہ دیشی نوجوان نے بھارتی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ملک میں پوسٹ گریجویشن کا طالب علم ہے۔ اس نے بتایا تھا کہ کراچی کی ایک لڑکی سے چھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر اس کی شناسائی ہوئی اور وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوگیا۔ اس نے بتایا کہ وہ دونوں ویڈیو کالز پر بات چیت کرتے رہتے تھے۔ بھارتی اخبار کے مطابق لڑکی نے بنگلہ دیشی نوجوان کو شادی کی پیشکش کی اور کہا کہ اس کیلئے اسے کراچی آنا پڑے گا۔ اسی لئے لڑکی سے ملنے کیلئے وہ بغیر دستاویزات کے گھر سے نکل آیا۔ وہ پہلے تو کولکتہ پہنچا جہاں سے وہ امرتسر پہنچا۔ 15 روز قبل وہ یہاں پہنچا اور مختلف مقامات پر قیام کیا۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیشی نوجوان نے 2 ہزار کلو میٹر کا پیدل سفر بھی کیا۔ بھارتی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے بنگلہ دیشی سفارتخانے کو آگاہ کردیا ہے۔ نوجوان کے پاس کوئی دستایزات موجود نہیں تھیں،بھارتی سرحدی فورس نے تفتیش کی تو اس نے وقت بھی نوجوان کو محبوبہ سے ملنے کی خواہش جاگی، استدعا کی کہ اسے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ دوران تفتیش بنگلا دیشی نوجوان نے بھارتی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ملک میں پوسٹ گریجویشن کا طالب علم ہے،کراچی کی ایک لڑکی سے چھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر بات ہوئی اور بات چیت محبت میں بدل گئی، دونوں ویڈیو کالز پر بات چیت کرتے رہتے تھے،شہرقائد کی لڑکی نے بنگلہ دیشی نوجوان کو شادی کی پیشکش کی اور کہا کہ اس کیلئے اسے کراچی آنا پڑے گا ۔ پھر کیا تھا نوجوان نے تو سب چھوڑ چھاڑ کراچی کی راہ لی لیکن ناکام ہوگیا۔ لڑکی سے ملنے کیلئے وہ بغیر دستاویزات گھر سے نکل آیا۔ پہلے کولکتہ پہنچا پھر امرتسر اور پندرہ روز قبل وہ امرتسر پہنچا اور مختلف مقامات پر قیام کیا، نوجوان نے محبت میں خوب پاپڑ بیلے اور دو ہزار کلو میٹر کا پیدل سفر بھی کیا۔ بھارتی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے بنگلہ دیشی سفارتخانے کو آگاہ کردیا۔ اتنی محنت کےبعد بھی عبداللہ محبوبہ سے ملنے کی خواہش پوری نہ کرسکا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website