لاہور: خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ (ن) کا جنون سر چڑھ کر بولے گا جب کہ سازشوں کے باوجود نوازشریف کا پاکستان آگے بڑھائیں گے۔
Despite conspiracy, will move forward to Nawaz Sharif Pakistan, Saad Rafique
خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ کس کس کو کب تک کہاں تک روکوگے، ہم صادق امین اورنوازشریف ہیں، (ن) کا جنون سر چڑھ کر بولے گا جب کہ رکاوٹوں اورسازشوں کے باوجود نوازشریف کا پاکستان آگے بڑھائیں گے۔ کِس کِس کو کب تک کہاں تک روکو گے! ھم صادق ھیں امین ھیں ھم نوازشریف ھیں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی انشاء اللہ 235 ووٹ لے کروزیراعظم منتخب ہوں گے اورجمہوریت عوام کے ساتھ، اقتدار اختیار کے ساتھ اورریاست آئین کے ساتھ ہے۔