لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنے اور لاک ڈاؤن کی ناکامی کے باوجود عمران خان نے تاریخ سے سبق حاصل نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے معیشت کا جنازہ نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم دھرنے اور لاک ڈاؤن کی ناکامی کے باوجود عمران خان نے تاریخ سے سبق حاصل نہیں کیاجب کہ کرپٹ عناصر کو ساتھ ملا کر احتساب کی بات کرنا عمران خان کو زیب نہیں دیتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی منتخب قیادت پر بے بنیاد الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا جب کہ تیزی سے مکمل ہوتے ہوئے توانائی اور دیگر ترقیاتی منصوبے مخالفین پر بجلی بن کر گر رہے ہیں۔