counter easy hit

پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات پر تحفظات کے باوجود جمہوری عمل سے انحراف نہیں کرے گی، بلاول بھٹو زرداری نے جس بڑے دل کا مظاہرہ کیا پی ٹی آئی کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے، قاری فاروق احمد فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی  کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات پر تحفظات کے باوجود جمہوری عمل سے انحراف نہیں کرے گی، جمہوریت کی بقاء وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آئین کی بالادستی، جمہوریت کا تسلسل، قانون کی بالادستی پر پارٹی کسی سودے بازی پر یقین نہیں رکھتی پیپلز پارٹی عوامی سیاست کی دعوے دار ہونے کے ناطے عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔  آئین، جمہوریت اور عوام کو بااختیار بنانا، ماضی اور حال کی سیاسی قیادت کی روایات ہیں اور انکے تحفظ اور فروغ کے لیے جتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں پارٹی اور اسکے کارکن اسکے لیے ہمہ تن تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثالیں قائم کررہی ہیں جو اچھی روایت نہیں ہے عوام کو جس نے جتنا مینڈیٹ دیا ہے اُس کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔