لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی دعوت کے باوجود سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر خان ترین نے گور نر ہاؤس کے عشائیہ میں شر کت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام گورنر ہاؤس لاہور میں دیئے جانے والے عشائیہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نعیم الحق سمیت اراکین پار لیمنٹ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی دعوت کے باوجود سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر خان ترین نے گورنر ہاؤس کے عشائیہ میں شر کت نہیں کی نعیم الحق نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ کچھ مصروفیات کی وجہ سے شر یک نہیں ہوئے جہانگیر خان ترین سے ٹیلی فون پر اس حوالے سے رابطہ ہوا ہے ۔