counter easy hit

کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کی پاکستان آمد

Despite the tensions in Pakistan, Indian actress Pooja Bhatt

Despite the tensions in Pakistan, Indian actress Pooja Bhatt

اچھے برے لو گ ہر جگہ ہوتے ہیں ، کراچی اپنا ہی شہر لگتا ہے ، پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں میرے والد نے بھی آواز اٹھائی :اداکارہ

کراچی: بھارتی فنکارہ ، فلمساز اور ہدایتکارہ پوجا بھٹ گزشتہ شام پی کے 275 سے کراچی پہنچ گئیں ، وہ 10 ر وزہ نجی دورے پر کراچی آئی ہیں ۔ ایئر پورٹ پر نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ کہنا درست نہیں کہ بھارت اور پاکستان کے فنکاروں کے راستے بند ہوچکے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان فنکار ہی ثقافتی امن کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اچھے برے لو گ ہر جگہ ہوتے ہیں ، کراچی کئی بار آچکی ہوں اپنا ہی شہر لگتا ہے ۔ ممبئی میں غنڈہ عناصر کی حکومت کے سوال پر ان کا کہنا تھا فضائی راستہ کھلا ہے ، لوگ سفر کر رہے ہیں ، ایسا کیسے ہوسکتا ہے ہم فنکار تو امن کے سفیر ہیں ۔ پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بھارتی فنکاروں اور میرے والد مہیش بھٹ نے بھی آواز اٹھائی ۔ ہمیں ایک دوسرے کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینا چاہئے ۔ بعد ازاں ان کی میزبان نے مزید گفتگو سے ان کو منع کردیا ، دوسری طرف پوجا بھٹ کی آمد پر ثقافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو کام کرنے نہیں دیا جارہا ، ان کی زیر تکمیل فلموں سے انکے مناظر کاٹے جا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ہم بھارتی فنکاروں کو مدعو کررہے ہیں ان حالات میں پوجا بھٹ کا آنا ملکی فنکاروں کیلئے کسی المیے سے کم نہیں ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ایوارڈز شو اور فیشن ویک میں ان کو مدعو کیا گیا ہے جس کو منتظمین خفیہ رکھنا چاہتے تھے وہ فی الحال میڈیا سے دور رکھ کر ان کو کسی پریشانی میں نہیں ڈالنا چاہتے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website