پشاور: سی ٹی ڈی مردان ریجن نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو خطرناک کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فضل شیر اور عطیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں شبقدر کے رہائشی ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے گھی کے دو ڈبوں میں چھپایا گیا 5 سے 7 کلو گرام باروی مواد بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔