اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کابینہ کے اہم وزراءکے ساتھ متحدہ عرب امارات کے اہم دورے پر موجود ہیں جہاں انہیں پاکستان کے لیے امدادی پیکج ملنے کا امکان ہے ۔اس حوالے سے معروف تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ ارب امارات پاکستان کو تین بلین ڈالر دے گا جبکہ تین بلین ڈالر کا تیل ڈیبٹ پےمنٹ پر ملنے کا بھی امکان ہے یا آٹھ سو ملین ڈالر بھی مل سکتے ہیں ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام ”تھنک ٹینک “میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ سول ملٹری حکام ایک پیج پر ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے ،اس سے الجھنے پیدا نہیں ہونگی ،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کوئی رسک نہیں لینا چاہتی ۔انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان کو تین بلین ڈالر دے گا اور تین بلین ڈالر کا تیل ڈیبٹ پیمنٹ پر دے گا یا آٹ سو ملین ڈالر بھی مل سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس لحاظ سے صورتحال اچھی ہے لیکن بطور قوم ہمیں احساس کرنا چاہیے ،ہم آج تک کیا کرتے آئے ہیں ،صرف لوٹ مار ہی بند نہیں ہونی چاہیے ،کوئی کام کریں ،ملک کو کسی ڈائریکشن میں ڈالیں ،ہم کہاں پہنچ گئے ہیں جہاں دنیا بھر میں ہماری رسوائی ہو رہی ہے ۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ حکومت نا تجربہ کار ہے اسے معلوم نہیں ان چیزوں پر چیخ و پکار نہیں ہوتی ،اپوزیشن کا بھی حال سب کے سامنے ہے ،ہمیں اب آئینے کے سامنے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اور خودسے یہ سوال کرنا چاہیے کہ آئندہ بھی یہ ہی کچھ کرنا ہے ۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارت پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا ائیرپورٹ پر عرب امارات کے وزیرمملکت جابر بن سلطان نے پرتپاک استقبال کیا، صدارتی محل پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان نے صدارتی محل آمد پر ان کو خوش آمدید کہا۔