counter easy hit

جیل میں بند ہو کر بھی شریف خاندان کی عیاشیاں، مریم نواز کو حاصل سہولیات اور آزادیوں کی تفصیلات اس خبر میں

اسلام آباد؛پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے الیکشن سے دو روز قبل جیل سے آڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے عوام سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے ۔واضح رہے کہ جیل میں کسی قسم کی الیکٹرونک

ڈیوائس استعمال کرنے پر پابندی ہے لیکن مریم نواز جیل سے بھی سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے عوام کیلئے جاری کیے جانے والے پیغام میں کہا کہ ” پاکستان کے میرے بہادر بھائیو، بہنوں اور بیٹو ،میر آپ کیلئے پیغام ہے کہ کھڑے ہو جاﺅ اپنے ملک کیلئے ، جمہوری کیلئے اور آزاد فضا میں سانس لینے کیلئے ۔“اس پیغام میں مریم نواز نے ایک شعر بھی پڑھا کہ جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو

تعزیم کرو تکریم کرو،

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے اکاوئنٹ سے سامنے آنے والی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ”جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔“اس پیغام کے بعدسوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور ہر کسی نے سوال اٹھانا شروع کردیا کہ مریم نواز کو جیل میں وائی فائی کی سہولت کیسے مل سکتی ہے ؟تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ٹوئٹ مریم نواز نے خود نہیں کیا بلکہ یہ ان کے بیٹے جنید صفدر نے کیا تھا ۔