counter easy hit

قومی بچت اسکیم والے بھی ڈاکو بن گئے ، 80 سالہ بزرگ کے ساتھ ڈالی گئی واردات کی تفصیلات اس خبر میں

لاہور(ویب ڈیسک)قومی بچت اسکیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد ارشد نے جعلسازی سے شہری کی رقم نکلوانے کی تصدیق کر دی جس میں اس نے بتایا ہے کہ ادارے کے ملازمین نے شہری اشرف خان کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی۔ شاہد ارشد نے بتایا کہ قومی بچت اسکیم کے تین ملازمین نے جعلی چیک بُک کے ذریعے متاثرہ شہری کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے نکلوائے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر قومی بچت اسکیم نے بتایا کہ جعلسازی کرنے والے تینوں ملازمین کو معطل کر کے ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے درخواست دیدی۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ندیم اختر نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے اشرف خان کا جعلی اکاونٹ بنایا اور پھر اکاؤنٹ سے پیسے نکلوا کر جعلی اکاؤنٹ میں ڈالے۔تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان جعلی اکاؤنٹ میں پیسے ڈال کر بعد میں خود رقم نکلوا لیتے تھے۔ایف آئی اے کے افسر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کر لی ہے، جلد ایف آئی آر کٹ جائے گی۔80 سالہ بزرگ اشرف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی بچت مرکز صدر میں رقم جمع کرائی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مدینہ کی ریاست بنا رہی ہے تو میرے پیسے واپس لوٹائے۔اشرف خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔