سپریم کورٹ میں مریم نواز کے نام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔ ان میں جائیداد خریدنے کی تاریخیں اور قانونی دستاویزات شامل ہیں ،مخدوم علی خان نے بتایا والد نے بیٹی کے نام زمین خریدی، بیٹی نے قیمت ادا کی تو زمین کا انتقال ہوا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما پیپرز کیس کی سماعت کررہا ہے۔پاناما پیپرز کیس میں سماعت کے دوران جسٹس آصف کھوسہ نے سوال کیا کہ کیا زمین والد نے بیٹی کے نام خریدی تھی؟مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ والد نے بیٹی کے نام زمین خریدی،مریم نواز نے بعدازاں زمین کی قیمت ادا کی تو زمین کا انتقال ہوا۔مریم نوازکےنام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات شاہد حامدایڈووکیٹ نےکورٹ میں پیش کر دیں۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ زیر کفالت ہونیکی تعریف انکم ٹیکس قوانین اورعوامی نمائندگی ایکٹ میں نہیں،کیس کو مدنظر رکھ کر ہی زیر کفالت کی تعریف کوسمجھنا ہوگا۔سماعت کے موقع پر شیخ رشید سمیت دیگر درخواست گزار موجود ہیں۔