اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میں پنجاب کے مزید 10شہروں کوشامل کرنےکافیصلہ کیا ہے، اگلے سال رجسٹریشن کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ میں پنجاب کے مزید10 شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جن شہروں کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں لاہور،قصور،سیالکوٹ،جہلم،بہاولپور،لیہ،ملتان،وہاڑی،رحیم یارخان اورگوجرانوالہ شامل ہیں،وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس اورپنجاب حکومت نے ابتدائی تیارمکمل کرلی۔پنجاب میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت فیصل آبادمیں منصوبہ شروع کیاگیا،فیصل آبادمیں تکنیکی ٹیم نے سروے مکمل کرلیا،2منزلہ گھربنیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ‘ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 10 اکتوبر کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کیا جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو گھر دیا جائے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں کئی ادارےشامل ہیں جن کی سربراہی میں خود کروں گا جبکہ 17ممبران کی ٹاسک فورس بنائی جائے گی جو اتھارٹی پر نظر رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لینڈ بینک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جس میں صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کو بھی شامل کیا جائے گا، ہاؤسنگ اسکیم کے لیے ملک بھرمیں کچی آبادیوں سےمتعلق ڈیٹاجمع کرنا شروع کردیا جائے گا، ایک ماڈل کےتحت کچی آبادی والوں کو مالکانہ حقوق دیں گے اور بڑی عمارتیں بناکر انہیں سہولتیں فراہم کریں گے۔وزیرزعظم کا کہنا تھا کہ نادرا سے مل کرگھر بنانے سے ڈیٹاجمع کیا جائے گا جبکہ ابتدائی سروے کے ذریعے لوگوں سے رائے طلب کریں گے اور پھر اس کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔عمران خان کی ہدایت کے بعد نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا، خواہش مند شہری 12 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام دفاتر میں 250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔